تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے چیئر مین نیب سے متعلق خواجہ آصف کے مطالبے پر سوال اٹھا دیا

تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے چیئر مین نیب سے متعلق خواجہ آصف کے مطالبے پر سوال ...
تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے چیئر مین نیب سے متعلق خواجہ آصف کے مطالبے پر سوال اٹھا دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ چیئر مین نیب کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئے لیکن خواجہ آصف سے پوچھناچاہتا ہوں کہ کونسامعاملہ ہے جو پارلیمانی کمیٹی میں گیا اور اس کاکوئی نتیجہ نکلا ہو۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ اگر عمران خان مودی کی تقریب حلف برداری میں چلے جاتے تو کیا تعلقا ت میں بہتری ہوجانی تھی؟ اس سے قبل جب بھی  بہتری کی صورتحال نظر آنے لگتی ہے تو کوئی نہ کوئی واقعہ ہوجاتا ہے ، بھارت کے ساتھ تعلقات کی خرابی کی ایک تاریخ ہے لیکن بہتری کی امید رکھنی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئے لیکن خواجہ آصف سے پوچھناچاہتا ہوں کہ کونسامعاملہ ہے جو پارلیمانی کمیٹی میں گیا اور اس کاکوئی نتیجہ نکلا ، اس سے قبل پانامہ کامعاملہ پارلیمانی کمیٹی میں گیا ، اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا جبکہ انتخابا ت کی دھاندلی کے حوالے سے بننے والی پارلیمانی کمیٹی کی تحقیقات کہاں تک پہنچی ہیں ، اس کی بھی کوئی خبر نہیں ہے ۔

مزید : قومی


loading...