چیئر مین نیب کو اندازہ تھا کہ کچھ ہونیوالا ہے،سلیم صافی کا دعویٰ

چیئر مین نیب کو اندازہ تھا کہ کچھ ہونیوالا ہے،سلیم صافی کا دعویٰ
چیئر مین نیب کو اندازہ تھا کہ کچھ ہونیوالا ہے،سلیم صافی کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ چیئرمین نیب کواندازہ ہوگیاتھا کہ حکومت ان کے خلاف کچھ کرنیوالی ہے ، اس لئے جاوید چودھری کو انٹرویو دیاگیا تھا۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ چیئرمین نیب کواندازہ ہوگیاتھا کہ حکومت ان کے خلاف کچھ کرنیوالی ہے ، اس لئے ہی ان کی جانب سے جاوید چودھری کو انٹرویو دیاگیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ان کے چہتے بیورکریٹس پر ہاتھ نہ ڈالا جائے، مالم جبہ کیس میں وزیراعظم کے چہتے بیورو کریٹس پھنستے ہیں۔

مزید : قومی


loading...