احتسا ب کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ، وزیراعظم

احتسا ب کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ، وزیراعظم
احتسا ب کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ، وزیراعظم

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ احتسا ب کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے اورنہ کسی کو بننے دیں گے ، حکومت آئین وقانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتی ہے ۔

اے آروائی نیوز کے مطابق وزیراعظم سے بابر اعوان نے ملاقات کی ، وزیر اعظم نے کہا کہ آئین و قانون کی حکمرانی پرمکمل یقین رکھتے ہیں، احتساب کے راہ میں رکاوٹ بنیں گے اورنہ ہی کسی کو بننے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ محروم طبقے کا احساس کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، امید ہے چند ماہ میں اقتصادی و معاشی چیلنجز پر قابو پالیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا ملکی ترقی کی سمت متعین ہوچکی ، آنے والا دور ترقی و خوشحالی کا ہوگا ، عوام مفادات کا تحفظ کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم کے ساتھ مل کر ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

بابر اعوان کاکہنا تھا کہ پوری قوم چوروں کااحتساب اور انصاف ہوتادیکھنا چاہتی ہے ، اپوزیشن شور شرابا صرف احتسا ب سے بچنے کیلئے کررہی ہے ، امید ہے جلد اشتہاریوں اور مفروروں کووطن لاکر کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا ۔اس موقع پر قانونی ، آئینی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...