ملک احمد خان نے چیئر مین نیب کےخلاف بڑا اعلان کردیا

ملک احمد خان نے چیئر مین نیب کےخلاف بڑا اعلان کردیا
ملک احمد خان نے چیئر مین نیب کےخلاف بڑا اعلان کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے کہ چیئر مین نیب انٹرویو کے بعد متنازعہ ہوچکے ، انٹرویو پر ہتک عزت کا کیس دائر کررہا ہوں۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ چیئر مین نیب کالم نویس جاوید چودھری کو انٹرویودینے کے بعدمتنازعہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کا موقف تھا کہ چیئرمین نیب کے انٹرویو کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنے ۔انہوں نے کہا کہ میں چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے انٹرویوپر ہتک عزت کا کیس دائر کررہا ہوں۔

مزید : قومی