وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا اپوزیشن پر عوام کی بات نہ کرنے کا الزام

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا اپوزیشن پر عوام کی بات نہ کرنے کا الزام
وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا اپوزیشن پر عوام کی بات نہ کرنے کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہاہے کہ اپوزیشن پارلیمان میں مہنگائی یا عوام کی بات نہیں کرتی کیونکہ یہ لوگوں کی بات کرنے نہیں آئے بلکہ یہ لوگوں کو استعمال کرنے آئے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ جو بندہ کونسلر نہیں بن سکتا تھا ، وہ کس کی مدد سے ملک کا تین مرتبہ وزیر اعظم بن گیا ؟عمران خان نے پاکستان میں 22سال رہ کر جدوجہد کی ہے اور وزیر اعظم بنے ہیں جبکہ نواز شریف کو تحریک استقلال کی ٹکٹ نہیں ملی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غلطیاں ہر ایک نے کی ہیں، اس ملک میں80سیٹوں والی پارٹی کو اختیار مل گیا لیکن جس پارٹی نے 180نشستیں حاصل کی تھیں ، ان کو اختیار نہیں ملا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سچائی کو تسلیم کیاجائے ، نواز شریف اگر آج جیل میں ہیں تو بتائیں کہ کیوں جیل میں ہیں ، سزایافتہ ملزم ہیں، شہبازشریف علاج کیلئے باہر جاتے ہیں اور وہیں جاکربیٹھ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمان میں مہنگائی یا عوام کی بات نہیں کرتی کیونکہ یہ لوگوں کی بات کرنے نہیں آئے بلکہ یہ لوگوں کو استعمال کرنے آئے ہیں۔

مزید :

قومی -