سابق لیفٹیننٹ جنرل نے پی ٹی ایم بیانیے کو تحریک انصاف کی ناکامی قرار دے دیا

سابق لیفٹیننٹ جنرل نے پی ٹی ایم بیانیے کو تحریک انصاف کی ناکامی قرار دے دیا
سابق لیفٹیننٹ جنرل نے پی ٹی ایم بیانیے کو تحریک انصاف کی ناکامی قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم بیانیہ دراصل تحریک انصاف کی ناکامی ہے ، پی ٹی آئی نے قبائلی علاقوں میں میدان خالی چھوڑ دیا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب نے کہاہ کہ جب نوارشریف کی حکومت آئی تو ایٹم بم تیار تھا ، گوہر ایوب بتاتے ہیں کہ نواز شریف دھماکہ کرنے سے کترا رہے تھے ، اس وقت مسئلہ یہ تھا کہ فیصلہ کرنے کا کوئی پلیٹ فارم نہیں تھا ، اسی لئے جہانگیر کرامت نے کہا کہ ایک قومی سلامتی کونسل بنانی چاہئے تاکہ فیصلہ کرنے کیلئے کوئی جگہ میسر آسکے۔
انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی کی تحریک نے ذوالفقار علی بھٹو کی برباد کرکے رکھ دیا تھا جب ذوالفقار علی بھٹو نے مارشل لا لگایا تو فوج نے آپریشن کرنے سے انکار کردیا تھا اور ایک رات میں چار بریگیڈئیرز استعفیٰ دیکر گھر چلے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بھی اس بات کاتجزیہ کرنا چاہئے کہ ان کا ہی سینگ ہر دفعہ کسی کے ساتھ کیوں پھنس جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ غلام اسحاق خان کے ساتھ ان کاکیامسئلہ تھا ؟ اس وقت تو اسٹیبلشمنٹ نواز شریف کے ساتھ تھی اور غلا م اسحاق خان نے اٹھاون ٹوبی کا استعمال کیا تھا۔ان کا کہناتھا کہ پی ٹی ایم بیانیہ درا صل تحریک انصاف کی ناکامی ہے ، تحریک انصاف نے قبائلی علاقوں میں میدان خالی چھوڑا ہے۔

مزید :

قومی -