ورلڈ کپ سے پہلے ہی ایک اور خوشخبری ، سری لنکانے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے گرین سگنل دے دیا

ورلڈ کپ سے پہلے ہی ایک اور خوشخبری ، سری لنکانے پاکستان میں کرکٹ سیریز ...
ورلڈ کپ سے پہلے ہی ایک اور خوشخبری ، سری لنکانے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے گرین سگنل دے دیا

  



سنگاپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

پی ایس ایل کے ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ کی کھلنے والی کھڑکی کے بعد اب پاکستان پر بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے سنگا پور میں ہونے والے اجلاس کے دوران پی سی بی اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان سائڈ لائن پر ملاقات ہوئی۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سری لنکا کو پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی گئی۔ پاکستان نے کراچی اور لاہور میں میچز کھیلنے کی پیشکش کی جس پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ آئندہ سال ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ایونٹ کے حوالے سے انتظامات کا آغاز کرے گا ۔ ایشیا کپ شروع ہونے سے پہلے ایشین کرکٹ کونسل کی سکیورٹی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور انتظامات کا جائزہ لے گی۔

مزید : کھیل


loading...