حمزہ شہباز عدالت عالیہ کے بینچ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا

حمزہ شہباز عدالت عالیہ کے بینچ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا
حمزہ شہباز عدالت عالیہ کے بینچ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی3 مقدمات میں عبوری ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔دوران سماعت حمزہ شہباز نے بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بنچ تبدیل کیا جائے،لوگ پوچھتے ہیں کہ چیئرمین نیب اتنے طاقتور ہیں کہ اپنی مرضی کا بنچ بنواتے ہیں۔

سماعت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں حمزہ شہباز نے چیئرمین نیب کو نشانے پر رکھ لیا اور کہا کہ چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ حمزہ کا سوالنامہ اپنے ہاتھوں سے لکھا،جو تفتیشی افسر کا کام ہے، وہ نیب چیئرمین میرے معاملے میں خود کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب صاحب، اب آپ پارلیمانی کمیٹی کی تحقیقات سے بھاگ نہیں سکتے، سچ کا سامنا کرنا ہوگا، یہ طوطا مینا کی کہانی سنانا بند کردیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور