شہبازشریف بجٹ سیشن میں شرکت کریں گے:شاہدخاقان عباسی

شہبازشریف بجٹ سیشن میں شرکت کریں گے:شاہدخاقان عباسی
شہبازشریف بجٹ سیشن میں شرکت کریں گے:شاہدخاقان عباسی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ اپوزیشن کے درمیان ابھی کوئی مشترکہ لائحہ عمل طے نہیں ہوا ، شہباز شریف 11جون کو واپس آجائیں گے،وہ بجٹ سیشن میں شرکت کریں گے ، اے پی سی تو اس کے بعد ہوگی اور شہبازشریف اے پی سی میں شر کت کریں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اپوزیشن کے درمیان ابھی کوئی مشترکہ لائحہ عمل طے نہیں ہوا ، اس وقت ساری جماعتیں اپنے طریقے سے حکومتی ناکامی کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف 11جون کو واپس آجائیں گے،وہ بجٹ سیشن میں شرکت کریں گے ، اے پی سی تو اس کے بعد ہوگی اور شہبازشریف اے پی سی میں شر کت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب کے معاملے پر ہماری پوزیشن واضح ہے کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات پارلیمانی کمیٹی کرے کیونکہ کسی اور فورم پر حقائق سامنے نہیں آئیں گے ۔

مزید : قومی


loading...