آدمی نے خراب موبائل خریدا تو اس میں سے خاتون کی فحش تصاویر نکل آئیں، پھر اس نے ایسا کام کردیا کہ خود ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

آدمی نے خراب موبائل خریدا تو اس میں سے خاتون کی فحش تصاویر نکل آئیں، پھر اس نے ...
آدمی نے خراب موبائل خریدا تو اس میں سے خاتون کی فحش تصاویر نکل آئیں، پھر اس نے ایسا کام کردیا کہ خود ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرٹھ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے خراب موبائل خریدا تو اس میں خاتون کی فحش تصاویر تھیں ۔ متاثرہ خاتون کو پتا چلا تو اس نے اپنے عاشق کو بھڑکا کر اسے قتل کرادیا جبکہ خود بھی نہر میں کود کر خود کشی کرلی۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کے رہائشی انوج نامی شخص نے شبھم سے ٹوٹی سکرین والا موبائل فون خریدا اور اس کی نئی سکرین ڈلوالی۔ موبائل کا جائزہ لینے پر انوج کے سامنے ایک خاتون کی فحش تصاویر سامنے آگئیں جو اس نے اپنے دوستوں کو بھیج دیں۔ جس خاتون کی تصاویر موبائل میں موجود تھیں اس کا فروخت کنندہ شبھم کے ساتھ معاشقہ تھا۔
خاتون کو واقعے کا پتا چلا تو اس نے شبھم کو بھڑکایا جس پر وہ انوج (موبائل خریدار) کو قریبی جنگل میں لے گیا جہاں دونوں نے بیٹھ کر بیئر پی ۔ جنگل میںشبھم نے انوج کے ساتھ جھگڑنا شروع کردیا اور پستول نکال کر گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے واقعے کے تین روز بعد ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا۔
دوسری جانب متاثرہ خاتون نے بلیک میلنگ اور بدنا می کے خوف سے اپنے بچے کے ساتھ کھتولی نہر میں چھلانگ لگادی۔ مقامی لوگوں نے بچے کو تو بچالیا تاہم خاتون کا اب تک پتا نہیں چل سکا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -