ن لیگ کس صورت میں حکومت کی حمایت کرے گی ؟ محمد زبیر نے بتادیا

ن لیگ کس صورت میں حکومت کی حمایت کرے گی ؟ محمد زبیر نے بتادیا
ن لیگ کس صورت میں حکومت کی حمایت کرے گی ؟ محمد زبیر نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ میثاق معیشت کاوقت ختم ہوچکا ،تحریک انصاف میں اتنی اہلیت نہیں ہے کہ ن لیگ ان کے ساتھ بیٹھے ،حکومت کے ہر اچھے کام میں ساتھ دیں گے ، اگر حکومت بجٹ میں اچھی چیز لائے گی تو حمایت کریں گے۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ میثاق معیشت کاوقت ختم ہوچکا ،تحریک انصاف میں اتنی اہلیت نہیں ہے کہ ن لیگ ان کے ساتھ بیٹھے ، عمران خان پارلیمنٹ میں نہیں آتے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھنے پر اپوزیشن پر بھی فرینڈلی ہونے کا الزام لگے گا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جب اپوزیشن میں تھی تو اس کارویہ ایسا تھا کہ اس نے ن لیگ کو کسی کام میں کامیاب ہی نہیں ہونے دینا لیکن ہم حکومت کے ہر اچھے کام میں ساتھ دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت بجٹ میں اچھی چیز لائے گی تو حمایت کریں گے ۔

مزید : قومی


loading...