’میں لکھ کر دے سکتا ہوں کہ عمران خان کو شکست نہیں دی جاسکتی ، وہ آپ کو ہزار میں سے ہزار دفعہ غلط ثابت کرے گا‘

’میں لکھ کر دے سکتا ہوں کہ عمران خان کو شکست نہیں دی جاسکتی ، وہ آپ کو ہزار ...
’میں لکھ کر دے سکتا ہوں کہ عمران خان کو شکست نہیں دی جاسکتی ، وہ آپ کو ہزار میں سے ہزار دفعہ غلط ثابت کرے گا‘

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ ہے عمران خان کو شکست نہیں دی جاسکتی ، وہ کامیاب ہوں گے ، عمران خان آپ کو ہزار میں سے ہزار دفعہ غلط ثابت کرے گا۔

لیجنڈ کرکٹر رمیز راجہ نے اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ یہ لکھ کر دینے کو تیار ہیں کہ آپ عمران خان کو شکست نہیں دے سکتے اس کی سب سے بڑی مثال 92 کا ورلڈ کپ ہے۔ ورلڈ کپ کے دوران ہم سب لوگ یہی سوچتے تھے کہ ہم ہار جائیں گے، ہم ہارتے تھے تو پریشان ہوتے تھے لیکن ایک شخص عمران خان ہی تھا جو کہتا تھا کہ ہم ورلڈ کپ جیتیں گے کیونکہ میرا کینسر ہسپتال بننا ہے۔

رمیز راجہ نے کہا میں آپ کو لکھ کر دے سکتا ہوں کہ اس وقت آپ جتنے بھی سیاسی تجزیے کر لیں ، مہنگائی ہے، چیخیں نکل گئیں فلاں ہو گیا، وہ (عمران خان) کامیاب ہو گا، اسے ہر حال میں جیتنا ہی ہے ، یہ آپ کو ہزار میں سے ہزار دفعہ غلط ثابت کرے گا، مجھے خوف آتا ہے جو ان پر تنقید کرتے ہیں، عمران خان نیت کا صاف ، سخت محنتی اور بلا کا ذہین ہے اور اگر کسی میں یہ تینوں اکٹھے ہوجائیں تو اسے روکنا ناممکن ہوجاتا ہے۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید : کھیل


loading...