خر کمر چیک پوسٹ پر حملے کے وقت محسن داوڑ مسلح تھے یا نہیں ؟رکن قومی اسمبلی کے ساتھی نے حیران کن انکشاف کردیا

خر کمر چیک پوسٹ پر حملے کے وقت محسن داوڑ مسلح تھے یا نہیں ؟رکن قومی اسمبلی کے ...
خر کمر چیک پوسٹ پر حملے کے وقت محسن داوڑ مسلح تھے یا نہیں ؟رکن قومی اسمبلی کے ساتھی نے حیران کن انکشاف کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دو روز قبل خر کمر چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کے بارے میں اہم انکشاف سامنے آگیا ۔رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے ساتھی ڈاکٹر عالم نے اعتراف کیا ہے کہ محسن داوڑ مسلح تھا ۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ محسن داوڑ مسلح گارڈ کے ساتھ تھا اور یہ گروہ مسلح ہو کر چیک پوسٹ پر گیا جس سے ثابت ہو گیا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کی سربراہی میں گروہ چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوا ۔ادھر چھپے ہونے کے دوران بنائی ویڈیو میں محسن داوڑ نے دو بیئر یرز عبور کرنے کا اعتراف کیا ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل مشتعل ہجوم نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی سربراہی میں خر کمر چیک پوسٹ پر دھاوا بولا تھا ،اس دوران ہجوم کی فائرنگ سے پانچ فوجی جوان زخمی ہوئے جن میں ایک جوان بعد ازاں شہادت پا گیا تھا ۔فوج کی جوابی فائرنگ سے تین شر پسند بھی مارے گئے تھے ۔

مزید : قومی


loading...