رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام” کانفرنس آن دا چارٹرڈ آف مکہ جاری“، شرکاءکا ارض مقدس کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی جانی ومالی قربانی کا عزم

رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام” کانفرنس آن دا چارٹرڈ آف مکہ جاری“، شرکاءکا ...
رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام” کانفرنس آن دا چارٹرڈ آف مکہ جاری“، شرکاءکا ارض مقدس کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی جانی ومالی قربانی کا عزم

  



مکہ مکرمہ(خالد شہزا دفاروقی)خادم حر مین شریف شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام تین روزہ کانفرنس آن دا چارٹرڈ آف مکہ کے میں دنیا بھر سے جید علمائے کرام ، شیوخ ، مفتیان، حکومتی و سیاسی رہنماﺅ ں کی شرکت ، ارض حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی جانی ومالی قربانی دینے کا عزم دہرایا۔

تفصیلات کے مطابق رابطہ عالمی اسلامی کے زیر اہتمام تین روزہ کانفرنس آن چارٹرڈ آف مکہ میں دنیا بھر سے جید علمائے کرام ،شیوخ ، مذہبی و سیاسی رہنماﺅں اور حکومتی عہدیداران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاءکانفرنس نے اپنی تقاریر میں ار ض مقدس حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ہر ممکنہ جانی و مالی قربانی کے عزم کا اعادہ کیا ۔ شرکا ءکانفرنس کا کہنا تھا کہ تمام دنیا کے مسلمان حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ہروقت کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں اور اس عظیم اور مقدس مشن کیلئے کسی بھی قسم کی جانی ومالی قربانی سے دریغ نہیں کریں گا ۔انہوں نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر اسلام دشمن قوتوں کی شہ پر ارض مقدس کے بارے میں غلط اندازے لگائے ہوئے لیکن ان کے یہ اندازے غلط ثابت ہونگے ، ایسے عناصر کوسوائے رسوائی اور پشیمانی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، دنیا اور آخرت میں ناکامی اورذلت ان کامقدر بنے گی اور سعودی مملکت خادم حرمین شریفین کی قیادت میں مقامات مقدسہ کی حفاظت کا مقدس فریضہ سرانجام دیتی رہے گی اور پوری مسلم امہ اس نیب مقصد کیلئے خادم حرمین شریفین کی پشت پر کھڑی ہے ۔

خادم حر مین شریف شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی میں ہونیوالی عالمی رابطہ اسلامی کے زیر اہتمام مکہ مکرمہ میں جاری تین روزہ کانفرنس آن داچارٹرڈ آف مکہ کے دوسرے روز دنیا بھر سے جید علمائے دین، مفتیان اور اسلامی سکالرز کے ساتھ گورنر مکہ خالد الفیصل نے نے خصوصی شرکت کی ، دیگر شرکاءکانفرنس میںڈاکٹر عبد الطیف فائز دریان مفتی جمہوریہ لبنان،ڈاکٹر شوقی علام مفتی جمہوریہ مصر ،یوسف بن احمد بن ال سمین عالم دین ،شیخ علامہ عبد اللہ بن بیح ،ڈاکٹر محمدبن عبدالکریم بن عبد الکریم العیسی رابطہ عالم اسلامی العمین ،مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبد العزیز بن عبداللہ آل شیخ ،رمضان احمد وفیتش قادیر وف مفتی اعظم جمہوریہ سیستان،ڈاکٹر احمد العبادی ،ڈاکٹر احمد زبین عطیہ ،وزیر اوقاف جمہوریہ یمن ،ڈاکٹر عبد اللہ محمد غلام اللہ ،الشیخ جمال احمد السید المراکبی ،ڈاکٹر صالح محمد المالک ،عبد اللہ بن محمد بن حسن السید فدعک،ڈاکٹر علی راشد النعیمی متحدہ عرب امارات رئیس مجلس عالمی ،السید علی محمد العمین مفتی جمہوریہ لبنانیہ ،فرید الدین مسعوداور پاکستان سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری ، چیئر مین پاکستان علماءکونسل علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کے علاوہ علماءکی بڑی تعداد ، دینی و مذہبی رہنماﺅ ں نے شرکت کی ۔خادم حر مین شریفین کی زیر سرپرستی ہونیوالی عالمی رابطہ اسلامی کے زیر اہتمام مکہ مکرمہ میں جاری تین روزہ کانفرنس آن داچارٹرڈ آف مکہ میں پور ا عالم اسلام ارض حرمین کی حفاظت کیلئے ایک ہوگیاہے ،اس کانفرنس کے تحت تاریخی اعلان مکہ کا اجراءکل ہوگا۔

واضح رہے کہ 31مئی کو مکہ مکرمہ میں او آئی سی کا اجلاس بھی ہورہاہے جس میں58اسلامی ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے ،اس موقع پر سعودی عرب ایران کشیدگی اور یمن کی صورتحال پر غور کیا جائیگا ۔

مزید : عرب دنیا