بھارت نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑادیں، پاکستان کا احتجاج کا فیصلہ

بھارت نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑادیں، پاکستان کا احتجاج کا فیصلہ
بھارت نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑادیں، پاکستان کا احتجاج کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے ایک بار پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن میں افطار کیلئے آنیوالے مہمانوں کو حراساں کیاہے ، پاکستان نے بھارتی ایجنسیوں کی حرکت پر احتجاج کا فیصلہ کیاہے ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت نے ایک مرتبہ پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاکر رکھ دیں ۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں افطار کیلئے آنیوالے مہمانوں کو حراساں کیا گیا ۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن میں افطار کیلئے آنیوالے مہمانوں سے پوچھ گچھ کی گئی اور کچھ مہمانوں کو زبر دستی ہائی کمیشن جانے سے روک دیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی ایجنسیوں کی اس حرکت پر بھارت سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
واضح رہے کہ 23مارچ کو بھی بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے ایسی اوچھی حرکت کی گئی تھی جب پاکستانی ہائی کمیشن میں 23مارچ کی تقریب میں شرکت کیلئے آنیوالے مہمانوں کو حراساں کیاگیا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -