رشوت کے الزام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈکی بند سروس دوبارہ بحال
لاہور(اپنے نمائندہ سے)اختیارات کا ناجایز استعمال، رشوت وصولی کا الزام، اراضی ریکارڈ سنٹر لیہ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کی سروس سرنڈر کرنے کے اگلے روز بحال کردی گی۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ امیر حیدر کی جانب سے 20 لاکھ کی رشوت وصولی اور ْان کے کار خاص سٹاف کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آگئی۔ خضر حیات نامی سائل نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ کے فیصلے پر عمل درآمد کروانے کے لئے فائل امیر حیدر کو دی۔امیر حیدر نے کام کروانے کیلئے ایس سی او آصف ندیم کے ذریعے بارگیننگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ 5 لاکھ روپے ایڈوانس وصول کرلئے گئے۔ ڈی جی پلرا معظم اقبال سپرا کے نوٹس میں آنے کے بعد سٹاف میں تھرتھلی مچ گئی۔ جس کے بعد ایڈوانس لئے گئے سائل کے 5 لاکھ واپس کر دئیے۔ درخواست واپسی کیلئے منت سماجت بھی کرتے رہے۔ ڈی جی پلرا کے حکم پر اے ڈی ایل آر کی سروس بند کردی گئی۔ اے ڈی ایل آر نے مخصوص لابی کے ذریعے معاملہ طے کر کے سروس اگلے روز ہی بحال کروا لی۔ کارروائی کرنے کی بجائے کرپٹ سٹاف کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے، شہریوں کا شدید احتجاج۔ ڈی جی پلرا اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہرنفیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔