احساس پروگرام کرپشن کا بڑا ذریعہ ثابت ہوگا، سعدیہ تیمور
لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کرپشن کا بڑا ذریعہ ثابت ہوگا۔ احساس پروگرام صرف تحریک انصاف کے کارکنان کو نوازنے کے لئے شروع کیاگیا ہے۔پاکستا نی عمران خان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،باشعور عوام نے عمران نیازی کے دھرنوں،لانگ مارچ اور احتجاجوں سے لاتعلق رہ کرثابت کیا ہے کہ وہ صرف پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں۔شہبازشریف کے منصوبوں سے عوام فائدہ اٹھار ہے ہیں، پاکستان کے عوام نے مسلم لیگ(ن) کو خدمت خلق کا مینڈیٹ دیا ہے اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست عوام کی ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف منفی سیاست کرنے والے ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں۔
اوریہ عناصر ملک سے انتہاء پسندی،غربت،بے روزگاری اوراندھیروں کا خاتمہ نہیں چاہتے۔سیاست میں ہمیشہ مصنوعی سہارے ڈھونڈنے والے دھرنا گروپ کے سربراہ کو عوام ہر محاذ پر مسترد کرچکے ہیں۔عوام کی خدمت ان لوگوں کے بس کا کام نہیں جن کی سیاست صرف جھوٹ اورالزام تراشی کے گرد گھومتی ہے -