اپوز یشن کی چور مچائے شور پا لیسی کامیا ب نہیں ہو سکے گی

اپوز یشن کی چور مچائے شور پا لیسی کامیا ب نہیں ہو سکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ اپوز یشن کی چور مچائے شور پا لیسی کامیا ب نہیں ہو سکے گی،و فا قی حکومت نے بجلی اور گیس میں ریلیف دے دیا اشیائے خورونوش پر بھی سبسڈی دی جارہی ہے،شہریوں کو حکومتی ریلیف میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن میں متاثرہ شہریوں اور کاروباری افراد کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت ٹھوس منصوبہ بندی کررہی ہے، پنجاب حکومت ہر سطح پر عوامی حقوق کا تحفظ کر رہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ مر یم اورنگز یب اورعظمی بخاری جھو ٹ پہ جھو ٹ بو ل رہی ہیں انہیں معلو م ہی نہیں کہ ان کی قیاد ت نے ملک اور قوم کو کتنا نقصان پہنچایا، چوروں کا سا تھ دینے والے اور شر یف فیملی کے سہو لت کار کل قیامت کے روز اللہ کے سامنے کس منہ سے جا ئیں گے؟۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی شر یف فیملی سے کو ئی ذا تی لڑا ئی نہیں ہے کر پشن کرنے والو ں اور ملک کو لو ٹنے والوں کااحتساب پوری قوم کی آوازہے۔