لائن لاسز کنٹرول سے باہر، لیسکو کا آج سے لوڈ شیڈنگ کا اعلان

لائن لاسز کنٹرول سے باہر، لیسکو کا آج سے لوڈ شیڈنگ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) لیسکو نے شہر میں آج 28مئی سے لوڈ شیڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 30فیصد سے زائد لائن لاسز والے علاقوں میں 3گھنٹے سے 6گھنٹے تک بجلی کی بندش ہوگی۔ ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے بعد لیسکو کی جانب سے شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر میں کمرشل و صنعتی سیکٹر بند ہونے کے باوجود لیسکو کی ڈیمانڈ 3400 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔جس پر وزارت پاور ڈویژن کی ہدایت پر لیسکو تین کیٹیگریز میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کرے گی جس میں بیس فیصد تک لائن لاسز والے فیڈرز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اسی طرح تیس فیصد تک کے فیڈرز پر تین جبکہ چالیس فیصد تک پانچ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو گی، لیسکو کے چالیس فیصد سے زائد لائن لاسز والے علاقوں میں چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائیگی۔ کیٹیگریز کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک میں لائن لاسز والے علاقوں میں کم لوڈشیڈنگ کی گئی تھی لیکن اب لیسکو کی جانب سے بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں اب تین سے چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔