ایٹمی د ھماکو ں کا کر یڈ ٹ شہید بھٹو کو بھی جا تا ہے،ملک اظہر مغل

ایٹمی د ھماکو ں کا کر یڈ ٹ شہید بھٹو کو بھی جا تا ہے،ملک اظہر مغل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) پیپلز پار ٹی لاہور کے سا بق سیکرٹری اطلاعا ت ملک اظہر مغل نے کہاہے کہ ایٹمی د ھماکو ں کا کر یڈ ٹ شہید بھٹو کو بھی جا تا ہے۔پیپلز پار ٹی نے غر یب عوام کو شعور دیا، آ ج بھی پاکستان پیپلز پار ٹی ہی عوام کی حقیقی تر جمانی کررہی ہے۔ پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے میں شہید بھٹوکی کاو شیں تار یخ کا حصہ ہیں۔ان خیالات کااظہار انہو ں نے سا بق میڈیا ایڈوائزر پیپلز پار ٹی لاہورایس ایم فیروز ہدی ویگر پار ٹی رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ملک میں جمہوریت اور غریب عوام کیلئے آواز حق بلند کی۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان میں تبدیلی کانعرہ انصاف،صحت،روز گار،تعلیم کی مفت فراہمی کے وعدے،پچاس لاکھ مکان ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے مجذوب کی بھڑک اور دیوانے کا خواب ثابت ہوئے ہیں۔
،لاک ڈاؤن کرونا وائرس کی فضا بہتر ہوتے ہی پاکستان میں مڈٹر م انتخابات کا مطالبہ یک نکاتی قومی ایجنڈا بن جائیگا جس پر عملدر آمد ناگزیر ہوگا۔انہو ں نے کہاکہ آئندہ جب بھی پاکستان میں انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں چاروں صوبوں سے واضح اکثریت کیساتھ کامیابی حاصل کرکے حکومت سازی کریگی۔