پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں نے مریضوں میں عید گفٹ تقسیم کئے،محمد وسیم
لاہور(پ ر)سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کی اپیل پر حسب امسال عید کے موقع پر مریضوں میں عید گفٹ تقسیم کیے گئے۔ عید کی خوشیاں بیمار و تکلیف زدہ لوگوں کے ساتھ منا کر قلبی سکون میشر آتا ہے۔ انسانیت کی خدمت کا کرنا عین عبادت ہے۔ حکمران بھی عید کی خوشیاں نادار۔ ییمار و غریب لوگوں کے ساتھ منا کر انکے احساس محرومی کو دور کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے رہنما محمد وسیم نقشبندی نے ہسپتال میں گفٹس تقسیم کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوف خدا اور عشق رسول کے تحت انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔بلاتفریق انسانیت کی خدمت ہمارا شعار ہے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکا ر شب وروز غریبوں،مستحقین اور کورونا لاک ڈاؤں سے متاثرہ سفید پوش افراد کی ملک بھر میں خدمت کر رہے ہیں۔
ہماری تحریک کی اصل تصویر عوامی خدمت کرنا ہے۔ٹی وی ٹاک شو میں بیٹھ کر غربت ختم اور غریبوں کو راشن فراہم نہیں کیا جاسکتا،گھر گھر راشن کی تقسیم کیلئے حکومت اور فلاحی اداروں کو اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار دینے کو تیار ہیں،چاہتے ہیں حقدار اور غریب کو اس کا حق ملے،مشکل وقت میں راشن کی تقریب اور ایس اوپی کا خیال رکھتے ہوئے عزت واحترام سے راشن تقسیم کررہے ہیں،ہمارا دل چاہتا ہے کوئی ایک گھر بھی خالی نہ ہوہر گھر میں راشن پہنچے،اپنی مدد آپ کے تحت راشن کی تقسیم کررہے ہیں،حکمران فاروق اعظم کو آئیڈیل بنالیں تو پاکستان دنیا کو فنڈ اور زکواۃ دینے والا ملک بن جائے گا،خلفائے راشدین رات رات بھر جاگ کر اپنی رعایا کے مسائل حل کیا کرتے تھے۔ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کے بلاتفریق انسانیت کی خدمت میں دن رات کوشان ہے۔ انسانیت کی خدمت عبادت ہے۔ذات پات رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر ہمیں معاشی واقتصادی ترقی اور ملک کی سلامتی کیلئے کام کرنا ہوگا،کورونا وائرس وباء سے نمٹنے کیلئے ہمیں اسلامی اصولوں واقدار کو اپنا نا ہوگا، اسلام ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹنے اور کام آنے کادرس دیتا ہے۔پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ریاست مدینہ طرز حکمرانی پر عمل پیرا ہونا گا،عوامی خدمت عین عبادت ہے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن لاک ڈاؤن میں غریبوں ومستحقین میں راشن کی تقسیم کا ملک بھی میں سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور آج بھی آپ کے درمیان انسانیت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوامی خدمت کے کاموں میں حاضر ہوئے،ہم عوام سے دور نہیں مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں انشاء اللہ مشکل وقت بھی گذر جائے گا اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن دن را ت غریبوں ومستحقین کی کاوشوں میں مصرف عمل ہے اس موقع پر ممبران رابطہ کمیٹی حاجی اشرف الہی۔ میاں اویس۔ حسنین رضا۔ ملک عرفان۔محسن رضا۔ راشد نقشبندی۔ ہارون قادری۔ حسیب قادری بھی موجود تھے۔