مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی یوم تکبیر کی تین روزہ تقریبات شروع

مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی یوم تکبیر کی تین روزہ تقریبات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ''یوم تکبیر'' کے حوالے سے ملک بھر میں ضلعی ہیڈکوارٹرز پر 27سے29مئی تک تین روز تقریبات کا آغاز مسلم لیگ ن لاہور کے آفس نصیر آباد میں ایم ایس ایف کے زیر اہتمام ”یوم تکبیر“ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ایم پی اے اور ایم ایس ایف کے مرکزی صدر و سابق مشیر وزیر اعلیٰ رانا ارشد ا نے پنجاب کے صدر شہزاد خان اورلاہور کے محمد لئیق عرف بوبی گجر کے ہمراہ یوم تکبیر کے حوالے سے بائیسویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے 6 ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف پاکستان کو ایٹمی پاکستان بنایا بلکہ ناقابل تسخیر بنادیا کشتی حادثہ پر استعفیٰ مانگنے والے عمران خان اور شیخ رشید اب طیارہ اور ٹرین حادثات پر استعفیٰ دیں۔

،،نیب حکومت کو چھوڑ کر شہبازشریف کو گرفتار کرنے کا شوق پورا کر لے،، نوازشریف نے نہ پہلے ڈیل کی نہ اب کریں گے،میاں نوازشریف،میاں شہبازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے ویژن کے تحت یوم تکبیر کی تقریبات سندھ کے پی گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی گئی ہیں کرونا وائرس کے پیش نظر تمام عہدیداران ستائیس مئی سے انتیس مئی تک تین روزہ تقریبات کااہتمام کریں گے زندہ قومیں اپنے عظیم دنوں کو کبھی نہیں بھولتیں امریکی صدر کلنٹن کی فون کالز کے باوجود میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کردیاپاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتاہوں کہ سرحدوں پر ملک کی حفاظت کررہے ہیں، میجر اصغر اورکرونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرزکو سلام پیش کرتے ہیں، اس موقع پرپی آئی اے کے طیارہ کے حادثے کے نتیجہ میں شہید ہونے والے چھیانوے افراد کیلئے مغفرت اوران کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی انہوں نے کہا کہ ہم ورثا کے غم میں برابرشریک ہیں،اس وقت قومی یکجہتی کی ضرورت ہے جس طرح ایٹمی ملک بناتے کے وقت قومی یکجہتی کی ضرورت تھی،ٹڈی دل وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے وزیر اعلی سے مطالبہ کرتا ان کااپنا ضلع اور پنجاب مشکلات کا شکار ہے زمیندار کی مدد کی جائے،عمران خان قوم پریشان ہیں کرونا پر ہر فرد پریشان ہے لیکن آپ مری سمیت تمام سیاحتی مقامات پر پابندی لگا کر خود نتھیا گلی میں سیر سپاٹے کررہے ہیں بتائیں ایک ہفتہ سے وزارت عظمی کی سیٹ پر کون بیٹھا ہے پی آئی اے حادثہ کی ڈیڈ باڈیاں اب تک خاندان کو کیوں نہیں دی گئیں،ایک سوقال کتے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کسی سے ڈیل کرنا ہوتی تو لندن میں بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے وقت کرتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، حمزہ شہباز13ماہ سے جیل میں ہیں نوازشریف نے نہ پہلے ڈیل کی نہ اب کریں گے۔