ایٹمی دھماکہ سے پاکستان ناقابلِ تسخیر بن چکا ہے: شفیق ر ضا قادری
لاہور(پ ر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ ایٹمی دھماکہ سے پاکستان ناقابلِ تسخیر بن چکا ہے،آج زیادہ قومی یکجہتی کی ضرورت ہے،چاروں صوبوں کاوجود مادروطن پاکستان کیلئے ناگزیر ہے،بلو چی غیر ت مند ہیں،دنیا کی کوئی طاقت پاکستانیوں میں نفاق کابیج نہیں بوسکتی۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا واضح مقصد صرف اور صرف پاکستان کو خوف زدہ کرنا اور نیچا دکھانا تھا۔بھارت کو یہ پیغام مل گیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے کا نتیجہ کیا ہو سکتا ہے۔ یوم تکبیر پر ہم سب کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے اور پوری قوم کو اس بات پر فخر ہے کہ آج ہم دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ سیاسی پارٹیاں صوبوں کی بنیادپرایک دوسرے کوتنقیدکانشانہ بنانابندکریں۔ہماری ریاست منافرت اورصوبائیت کی متحمل نہیں ہوسکتی۔اگرکوئی صوبائی حکومت ناکام ہوئی ہے تواس بنیادپرکسی صوبہ کوناکام قرارنہیں دیاجاسکتا۔پاکستان کاہرفرداورطبقہ قومی یکجہتی کے فروغ اورفیڈریشن کی مضبوطی کیلئے اپناکلیدی کرداراداکرے۔