بھارت نے مسلمانوں کیخلاف بربریت کی انتہا کردی، رمضان خان رضی
لاہور(پ ر)تحریک دفاع پاکستان کے مرکزی چیئرمین جمیل رمضان خان رضی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے دبنگ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کابزدل دشمن بھارت کی قیادت کوحالیہ انتباہ جرأتمندانہ اورآبرومندانہ ہے۔پاک فوج کے سپہ سالاربھارت کی جارحانہ روش کوبغوردیکھ رہے ہیں اورجارحیت کی صورت میں بھرپورجواب دیاجائے گا۔پاکستان نے بھارت کاجاسوس ڈرون تباہ کردیا،بھارت باز آجائے۔ بدمست بھارت نے مسلمانو ں کیخلاف ظلم وستم کی انتہا کردی۔ انتہاپسندہندوؤں کے نزدیک مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنا پوجاپاٹ کی طرح ایک عبادت ہے۔اقوام متحدہ فوری مداخلت کرے ورنہ ہمارے نزدیک اس کی کوئی وقعت نہیں رہ جائے گی۔