پی ایچ اے ملازمین کی خوشی و غم میں برابر کے شریک ہے، یاسر گیلانی

پی ایچ اے ملازمین کی خوشی و غم میں برابر کے شریک ہے، یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پی ایچ اے ہیڈ کواٹر جیلانی پارک میں ملازمین کے لیے عید ملن گفٹ تقسیم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ زیشان رشید،، ڈائریکٹر ہیڈکواٹر پی ایچ اے مدثر اعجاز و دیگر افسران نے شرکت کی۔تقریب میں سانحہ پی آئی اے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔عید ملن تقریب میں پی ایچ اے کے ملازمین میں وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید کی طرف سے سوٹ گفٹ دیئے گئے۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ پی ایچ اے اپنے ملازمین کی خوشی اور غم میں برابر کا شریک ہے۔ پی ایچ اے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ادارے کے آئین اور قانون کے مطابق کوشاں ہیں۔ وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
کرتے ہوئے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے باغبان اور ورکرز ادارے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کررہے ہیں۔عید ملن تقریب کا مقصد ملازمین کی حواصلہ افزائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے اپنے ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔ پی ایچ اے کے باغبان اور ملازمین کی دن رات کی محنت نے شہر لاہور کو باغوں کا شہر بنایا ہے۔