اداکارہ منشا پاشا کاتنہائی کے شکار افراد کو مشورہ
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ منشا پاشا نے کورونا وائرس کے باعث گھروں میں موجود لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تنہائی ختم کرنے کے لئے جانور پال لیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منشا پاشا نے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ خود ساختہ تنہائی اختیار کرتے وقت اگر آپ تنہائی کا شکار ہیں تو براہ کرم باہر سے کسی جانور کو گود لے لیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ بہت سے جانور اس وقت اپنی پناہ گاہوں یا سڑکوں پر بھوک سے مررہے ہیں۔
کیونکہ ان کی غذا کا انتظام کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ منشا نے یہ بھی کہا کہ اس عمل سے آپ کو تنہائی بھگانے میں مدد ملے گی اور وقت بھی بہت تیزی سے آگے بڑھے گا۔