مشکل گھڑی میں جونیئرفنکاروں کا خیال بھی رکھنا ہوگا،ہیرجٹ
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ہیرجٹ نے موجود ملکی صورتحال پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اس وقت مشکل حالات کا سامنا کرنے کیلئے اپنے جونئیر فنکاروں کا خصوصی خیال رکھنا ہوگا کیونکہ ہماری تھیٹر انڈسٹری میں اس وقت بہت سارے جونیئرفنکاراور کوریو گرافرز ایسے ہیں جو تھیٹرزکی بندش اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں اور ڈانس اکیڈمیاں بھی بند ہیں جو ان کے رزق کا واحد زریعہ تھیں اس لیئے ہم سب صاحب حیثیت فنکاروں کو خاموشی کے ساتھ ان کی مالی مدد کرنی چاہیئے تاکہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران ہماری بے حسی کا شکار نہ ہو سکیں۔ہیرجٹ نے کہاکہ ہم سب کو اپنے ساتھی فنکاروں کی اس وقت مدد کرنی چاہیے۔
تاکہ اس سے قبل کہ وہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلائیں اور اپنی انا کو مجروح کریں۔ہیرجٹ نے مذیدکہاکہ اس وقت ہمیں ایک قوم بننے کی اشد ضرورت ہے اور وہ جونئیر اداکار اور کوریو گرافرز جو ہماری کامیابی میں ہمارا ساتھ دیتے ہیں اب اس مشکل وقت میں ہم سب کو مل کر ان کا ساتھ دینا چاہیے۔