حریم فاروق کی سالگرہ پر علی رحمن کا خوبصورت پیغام
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ حریم فاروق کی سالگرہ کے موقع پر علی رحمن نے ایک خوبصورت پیغام کے ذریعے حریم فاروق کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔علی رحمن نے حریم فاروق کے ہمراہ مختلف تصویریں شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی حریم کا ہمیشہ ساتھ دینے، سپورٹ کرنے اور بہترین مشورے دینے کا شکریہ بھی ادا کیا۔علی رحمن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے بدمزاح لطیفوں پر اس وقت بھی قہقہے لگانا کہ جب کوئی دوسرا نہیں ہنس رہا ہو ایسا کوئی بہترین دوست ہی کرسکتا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے حریم سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حریم کی یہ تمام خوبیاں ہی انہیں میرے دوسرے دوستوں سے ممتاز بناتی ہیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی وہ اسی طرح مدد کرتی رہیں گی۔