نامور اداکار قاضی مدثر حسن کی طبیعت سنبھل گئی

نامور اداکار قاضی مدثر حسن کی طبیعت سنبھل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) پاکستا ن کے نامور اداکار رائٹر اور پروڈیوسر قاضی مدثر حسن کی طبیعت سنبھل گئی چند روز قبل ان کی طبعیت کافی خراب ہوگئی تھی مگر اب ان کی حالت سنبھل گئی ہے اداکار مدثر حسن قاضی اور ان کے اہل خانہ نے عزیز و اقارب اور دوستوں کے ساتھ ساتھ پرستاروں کا ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاؤں پرشکر یہ اداکیا ہے کہ ان کی دعاؤں کی بدولت طبعیت بہتر ہوئی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی وہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد ایک مرتبہ دوبارہ اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیں گے۔
یاد رہے کہ قاضی مدثر حسن کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں کیاجاتا ہے جو اب تک بے شمار ڈراموں میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔

مزید :

کلچر -