فیصل آباد، جاں بحق پروفیسر یوسف کی کورونا رپورٹ منفی، اہلکاروں کا ماننے سے انکار: فوری تدفین

    فیصل آباد، جاں بحق پروفیسر یوسف کی کورونا رپورٹ منفی، اہلکاروں کا ماننے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر و سابق چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فزکس ڈاکٹر یوسف حسین (مرحوم) کی کرونا رپورٹ نیگٹیو آنے پر بھی بمشکل اہل خانہ کو میت کا آخری دیدار کرنے کی خصوصی اجازت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یوسف حسین جو کہ ممتاز ماہر تعلیم اور ہزاروں طلبہ کے استاد تھے چند روز علیل رہے ان کو کرونا کے شبہ میں جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں داخل کروا دیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ابھی ان کی کرونا رپورٹ آئی ہی نہ تھی کہ ان کی باڈی کوحفاظتی انتظامات کے ساتھ مکمل پیکنگ میں منصور آباد قبرستان روانہ کر دیا گیا جہاں پر حکومتی ایس او پیز کے ساتھ تدفین کرنے والا عملہ بروقت نہ پہنچ پانے کی وجہ سے جنازہ بھی آدھا گھنٹہ لیٹ ہو گیا اور قبرستان میں جہاں پر ان کے عزیز واقارب اور دوستوں کو ریسکیو1122کی گاڑی میں موجود میت کے سامنے ہی نماز جنازہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی اسی اثناء میں اہل خانہ کوان کی کرونا نیگٹیو رپورٹ موصول ہو گئی جس کو حکومتی اہلکاروں نے ماننے سے انکار کر دیا اس دوران حکومتی اہلکاروں کی طر ف سے کرونا کی موصول ہونے والی نیگٹیو رپورٹس کو بھی بوگس قرار دے دیا گیا جنازہ میں موجود ایک پروفیسر نے ڈپٹی کمشنر محمد علی کو ڈائریکٹ کال کر کے صحیح صورتحال سے آگاہ کیا اور کرونا نہ ہونے کا ثبوت واٹس ایپ کے ذریعے بھجوایا جس پر رپورٹس کی تصدیق کے بعد میت کا آخری دیدار کرنے کی اجازت دی گئی اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے لواحقین کو سپرد خاک کرنے کی اجازت ملی۔

مزید :

علاقائی -