قبرص کا کورونا کا شکار ہونے والے سیاحوں کو چھٹیوں کا خرچ دینے کا اعلان
قبرص (مانیٹرنگ ڈیسک)مشرق وسطیٰ کے سیاحت کے لیے مقبول جزیرہ نما ملک قبرص کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی سیاح ان کے ملک میں آنے کے بعد کورونا کا شکار ہوا تو حکومت اس کی چھٹیوں کا خرچ ادا کرے گی۔برطانوی نشریاتی ادارے 'بی بی سی' کی رپورٹ کے مطابق عوام کے نام جاری کیے گئے خط میں قبرص کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ مریض اور اس کے اہلخانہ کے قیام، خوراک اور علاج کا پورا خرچ ادا کرے گی۔تاہم سیاحوں کو ایئرپورٹ تک سفر اور اپنی فلائٹ کا خرچ خود اٹھانا پڑے گا۔حکام نے کہا کہ کورونا کا شکار ہونے والے سیاحوں کے لیے 100 بستروں کا ایک ہسپتال بھی مختص کیا جائے گا اور ان کے اہل خانہ کو قرنطینہ میں رکھنے کے لیے ہوٹل مختص کیے جائیں گے۔
اعلان