مریدکے،بینک منیجر سمیت دو سگے بھائی فائرنگ سے شدید زخمی
مریدکے(نامہ نگار)بھیانوالہ خورد میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے بینک منیجر سمیت دو سگے بھائیوں کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا۔پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی۔
ہے۔
دوسرے واقع میں نا معلوم افراد نے تھانہ سٹی کے علاقہ ملکاں والاہ بازار میں نوجوان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ علاقہ کی معروف تعلیمی شخصیت ماسٹر میاں محمد منیر کے صاحبزدے نجی بنک میجر محمد عثمان اور عبد الرحمان گھر میں کام کاج کروا رہے تھے کہ انہیں گاؤں میں دو فریقین کے درمیان جھگڑے کی اطلاع ملی۔ خبر لینے کی غرض سے دونوں بھائی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ اللہ دتہ اور پیراں دتہ وغیرہ مسلح افراد نے مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دونوں کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ ریسکیو1122ٹیم نے زخمیوں کو مقامی سرکاری ہسپتال پہنچایا جہاں سے انہیں میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ صدر مریدکے پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔ ماسٹر میاں محمد منیر کے مطابق حملہ آور پارٹی ان کے بیٹوں کو زخمی کرنے کے بعد اپنے کسی ساتھی کے خود ساختہ زخمی ہونے کا ڈرامہ رچا رہی ہے۔ انہوں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں دہشت پھیلانے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔فائرنگ کو دوسرا واقعہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ملکاں والہ بازار میں رہائش پذیر24سالہ حماد کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور دروازہ کھولتے ہی حماد کے منہ پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔ اہل خانہ کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔