ایشین انفراسٹر کچر انویسٹمنٹ بینک کا پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے 50کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

  ایشین انفراسٹر کچر انویسٹمنٹ بینک کا پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے 50کروڑ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک پاکستان کو کورونا وائرس کیخلاف اقدامات کیلئے 50کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرے گا، رقم صحت اور دیگر اقدامات کیلئے استعمال ہوگی۔ایشین انفرا سٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے ممکنہ طور پر آئندہ ماہ ملنے والے50 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کیلئے استعمال کی جائے گی۔ بینک حکام کا کہنا ہے کہ رقم معیشت پر منفی اثرات زائل کرنے اور صحت سمیت دیگر اقدامات کیلئے استعمال ہوگی، اس پروگرام میں ایشیائی ترقیاتی بینک بھی حصہ دار ہوگا۔ایشین بینک کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستانی معیشت کو خاطر خواہ نقصان ہوا ہے، پاکستان اس وقت معاشی بحالی کے دور سے گزر رہا تھا۔ رواں سال پاکستان میں ترسیلات زر اور برآمدات میں 2ارب ڈالر تک کمی کا خدشہ ہے۔ مجموعی ریونیو میں 6 ارب ڈالر تک کی کمی کا خدشہ ہے، یہ کمی ملکی مالیاتی خسارے میں اضافے کا باعث بنے گا۔ایشین انفرا سٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے2020میں فارمل اور ان فارمل سیکٹر میں بے روزگاری میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے برق رفتاری سے ساڑھے 7ارب ڈالر کا پیکیج دیا ہے۔
غیر ملکی امداد

مزید :

صفحہ اول -