کورونا روکنے کیلئے وزارت صحت کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا،اسد عمر

  کورونا روکنے کیلئے وزارت صحت کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا،اسد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ وزارت صحت کی ہدایات پر عملدر آمد کو یقینی بنا کر عوام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکا جا سکے کیونکہ انفرادی ذمہ داری ہی اجتماعی صحت کے تحفظ اور عالمی وباء سے بچاؤ کا واحد ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں ہدایات دیتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیراعظم کے معاون صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، وزیراعظم کے کورونا وائرس کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان، کوآرڈی نیٹر این سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمودا لزمان خان سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ملک میں ٹیسٹنگ کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت کی گئی، اجلاس میں ملک میں ہسپتالوں اور وینٹی لیٹر کے حوالے سے بات چیت کی گئی، شرکاء کو انسداد کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی گائیڈ لائنز پر عملدر آمد کے حوالہ سے فورم کو پیشرفت سے آگاہ کیا۔این سی او سی نے غور کیا کہ کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی فیملی کو میت لینے میں جو مشکلات آ رہی ہیں اس کو کم کیا جائے اور اس پراسیس کو سادہ بنایا جائے۔ این سی او سی نے اس پر بھی غور کیا کہ لوگوں کی مشکلات کو کیسے کم کیا جائے جو کورونا سے جاں بحق ہونے والے اپنے پیاروں کے جنازے میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔ اجلاس کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ائدروس نے بتایا کہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ لوگوں کو ان کی متعلقہ معلومات فراہم کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ فورم نے اس امر کا اعادہ کیا کہ عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاے جائیں گے۔
اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -