سنگا پور کا کروڑ وں مالیت کی10 ہزار کورونا ٹیسٹ کٹس پاکستان کو عطیہ
سنگا پور (این این آئی)سنگاپور کی معروف غیر سرکاری تنظیم ”تیماسک فاؤنڈیشن“نے پاکستان میں کورونا کے مریضوں کو جانچنے کے لیے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ٹیسٹنگ کٹس پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کیں۔اس حوالے سے سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے بتایا کہ عالمی معیار کی ان ٹیسٹنگ کٹس کے ذریعے دس ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کٹس کوپشاور میں این ڈی ایم اے کے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔رخسانہ افضال نے بتایا کہ این جی او ”تیماسک فاؤنڈیشن“ کے چیف ایگزیکٹو بین ڈکٹ چیونگ کی جانب سے سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا تھا۔رخسانہ افضال نے کہا کہ جس طرح سنگا پور میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اسی طرح سنگاپوری ادارے بھی اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ کورونا کے مسئلے سے نمٹنے کے بعد پاکستان اور سنگا پور کے درمیان معاشی تعلقات میں بھی تیزی سے بہتری آئے گی۔
سنگا پور کٹس عطیہ