او آئی سی کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے بیان کا خیر مقدم
اسلام آباد(آئی این پی)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے انسانی حقوق کیلئے مستقل کمیشن(آئی پی ایچ آر سی)نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان کی حمایت میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوآئی سی اور اس کا انسانی حقوق کے لئے مستقل کمیشن (آئی پی ایچ آر سی)مسلمان مخالف تعصبات اور ہٹ دھرمی ونفرت کے رویوں کو مسترد کرنے کے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان کا خیرمقدم اور ان کے اس عزم کی تحسین کرتا ہے، جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نسل یا قوم پرستی سمیت ہر طرح کے عدم برداشت کے رجحانات کا تدارک اور مقابلہ کیاجائے گا جن میں کورونا وبا کے بعد سے اضافہ ہوا ہے اوآئی سی اور اس کا انسانی حقوق کے لئے مستقل کمیشن(آئی پی ایچ آرسی)زوردیتا ہے کہ اسلام اورمسلمانوں نے نفرت وبیزاری کے واقعات انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی، مختلف ثقافتوں کے بقائے باہمی اور اس کے فروغ کے برعکس اور عالمی امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ ہم اسلام ومسلمان مخالف ایسے رویوں کی روک تھام کے لئے او۔آئی۔سی اور اقوام متحدہ کی منظم اور مسلسل کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
خیر مقدم