سعید غنی طیارہ سانحہ پرسیاست کررہے ہیں،شہباز گل
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ سعید غنی طیارہ سانحے پرسیاست کررہے ہیں۔شہباز گل نے سعید غنی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سعید غنی پی آئی اے میں کرپٹ عناصر کو فائدہ دینا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی نے کرپٹ عناصر کو پی آئی اے میں بھرتی کرایا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہڑتالیں اورسیاست کرا کر پی آئی اے کو ڈبویا، سعید غنی چیئرمین پی آئی اے کو فیل کرنے کیلئے بیان بازی کررہے ہیں۔شہباز گِل نے کہا کہ چیئرمین پی آئی اے نے پہلی بار ان کرپٹ عناصر کو نکیل ڈالی، بہت برسوں بعد پہلی بار پی آئی اے منافع اور بہت