کورونا مریضوں کو زبردستی ہسپتال منتقل کرنے کا تاثر غلط، مرتضیٰ وہاب
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کو زبردستیہسپتال منتقل کرنے کا تاثر غلط ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کو زبردستی اسپتال منتقل کرنے کے تاثر کو زائل کرنا ضروری ہے تاکہ شہری بلا خوف ٹیسٹ کرائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ مثبت آئے اورعلامات نہ ہوں تو مریض اے کیٹگری میں آتا ہے اور اے کیٹگری والے کورونا مریض کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کی جاتی جبکہ اس حوالے سے سندھ حکومت نے ضابطہ کار بھی جاری کررکھے ہیں۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مثبت آئیاورعلامات نہیں تو مریض خود کوگھر میں آئسولیٹ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری کورونا ٹیسٹ کرانے سے مت گھبرائیں، اگر کورونا علامات ہیں تو محکمہ صحت کی ہیلپ لائن سے رجوع کریں۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم گھر آکر مفت کورونا ٹیسٹ کرے گی، ٹیسٹ مثبت آنے پر محکمہ صحت کی ٹیم مریض کی رہنمائی کرے گی۔
مرتضیٰ وہاب