جامعات میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے امتحانات سے متعلق ہدایات جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر کی جامعات میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے امتحانات سے متعلق ہدایات جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،چیئرمین ایچ ای سی 29 اور 30 مئی کو خصوصی ہدایات جاری کریں گے،ایچ ای سی کی ویب سائیٹ پر یہ لائیو سیشن ہو گا،لائیو سیشن میں طلباء و طالبات کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے جائیں گے
جامعات