سندھ میں 9ہزار 270افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے: وزیراعلٰی سندھ

سندھ میں 9ہزار 270افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے: وزیراعلٰی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 270 ہوگئی ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے2177 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 699 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 24 ہزار 206 ہوگئی ہے، جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 380 ہوگئی ہے۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جس میں سے 42 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔اس وقت 14 ہزار 556 مریض زیر علاج ہیں، جس میں سے 12 ہزار 836 مریض گھروں پر آئیسولیشن میں ہیں، 793 آئسولیشن سینٹر میں ہیں اور 927 مریض صوبہ کے دیگرہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا وائرس سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں کورونا کے 559 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بدین 6، حیدرآباد 5، جام شورو 3، شکار پور 4، خیرپور اور ٹھٹھہ میں دو دو کیسز آئے ہیں۔ اس کے علاوہ دادو، قمبر، شہید بے نظیر آباد اور ٹنڈو محمد خان میں سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں آج 755 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں،جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعدا د 9 ہزار 270 ہوگئی ہے۔
مراد علی شاہ

مزید :

صفحہ آخر -