ٹنل فارمنگ سے کسان پیداوار دوگنی کر سکتے ہیں، ترجمان محکمہ زراعت
فیصل آباد (اے پی پی):محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹنل فارمنگ سے کسان اپنی پیداوار دوگنی کر سکتے ہیں جبکہ اس ٹیکنالوجی کے باعث کم سے کم پانی استعمال کر کے بے موسمی سبزیاں بھی اگائی جا سکتی ہیں۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ ٹنل فارمنگ کے فروغ کیلئے کاشتکاروں، کسانوں اور زمینداروں کو زرعی تعلیم و تربیت کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے۔
کیونکہ اس کے بغیر 100فیصد ہدف کا حصول ممکن نہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کے اشتراک سے تربیتی پروگرام کے اجراء کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ کاشتکاروں کو یہ بتایا جا سکے کہ ٹنل فارمنگ سے کس طرح زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔