سندھ میں شرح تعلیم نیچے جا رہی ہے، حنید لاکھانی

سندھ میں شرح تعلیم نیچے جا رہی ہے، حنید لاکھانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کا واحد صوبہ ہے جس کا شرح تعلیم نیچے جا رہا ہے۔حنید لاکھانی نے پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنے نظام کے خلاف پریس کانفرنس کرے، سندھ میں کس طرح بھرتیاں، ترقیاں، داخلے ہوتے ہیں اس پر پریس کانفرنس کریں۔حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ اِنہوں نے روٹی کپڑا اور مکان کے بجائے صرف جھوٹے دعوے کیے ہیں، ان کو اپنے حلقوں کے لوگوں کے لیے کام کرنا چاہیے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتا ہوں اب ایکشن لینا ہوگا۔ان کا کراچی میں پانی کی قلت سے متعلق کہنا تھا کہ کراچی والے پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔