گاذر، بھٹی برادری میں دیرینہ تنازعات ختم
ڈیرہ غازی خان(ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ،سٹی رپورٹر) گاذر برادری، بھٹی برادری میں دیرینہ تنازعات معززین علاقہ نے ختم کرا دئیے، محمد ندیم گاذر کے(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
ڈیرے پر بلا کر لین دین کے دیرینہ تنازعہ کو حل کروا دیا۔ شکور آباد کالونی ڈیرہ غازی خان میں بھٹی برادری اور گاذر برادری میں لین دین کا تنازعہ تھا حاجی منظور احمد گاذر نے لین دین کے حوالہ سے ایک ایف آئی آر برخلاف محمد عرفان ولد تاج محمد، صابر حسین ولد قادر بخش، شادو ولد غلام شبیر درج کرائی تھی جس کی وجہ سے دونوں برادریوں میں غم و غصہ کی لہر موجود تھی۔ جس پر قاری محمد شفیق وائس چیئرمین، عبدالکریم کنیرا وائس چیئرمین، پہلوان مختیار احمد وڈانی، حافظ محمد عمر فاروق مکی اور معززین علاقہ نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے حاجی منظور احمد گاذر کے ڈیرے پر دونوں برادریوں کا راضی نامہ کروا دیا اور دونوں فریقین کو گلے لگوایا اور اکٹھے کھانا کھلایا اور دیرینہ رنجش ختم کر دی۔ جس میں بھٹی برادری نے یقین دلوایا کہ وہ آئندہ کبوتر بازی اور محلہ میں جواء نہیں کھیلیں گے۔ جس سے علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور صلح کروانے کی بہترین مثال قائم کر دی۔