انکرو چمنٹ کلرک کی جر مانوں کی آڑ میں جگا ٹیکس کی وصولی عروج پر پہنچ گئی

انکرو چمنٹ کلرک کی جر مانوں کی آڑ میں جگا ٹیکس کی وصولی عروج پر پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بارہ میل+نواں شہر سیداں (نمائندگان پاکستان) میو نسپل کمیٹی کی جانب سے میو نسپل حدود میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے کلر ک علی ناصر کمال اور دو رکنی در جہ چہارم پر مشتمل بنائی گئی انسداد تجاوزات کمیٹی نے شہرکی کو (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

نے کھدروں میں کھڑے غریب ریڑھی فروٹ فروشوں کے تجاوزات ختم کر نے کی آڑ میں مبینہ طور بھتہ وصولی کی شکایا ت عام ہونا شروع ہو گئی ہیں، تین افراد پر مشتمل اینٹی تجاوزات ٹیم نے مافیا کی شکل اختیار کرلی اور شہر میں سڑک کنارے کھڑے ریڑھی بانوں اور چھوٹے دکانداروں سے50/100روپے فی ریڑھی جگا ٹیکس روزانہ کی بنیاد پروصو ل کر نا شروع کررکھا اسکا پر مستزاد یہ کہ موصوف کو میو نسپل ایڈ منسٹریشن کی جانب سے جر مانوں کی وصو لی کے غیر قانو نی اختیار سو نپے جانے کے بعد اس ٹیم نے غریب دکانداروں اور ریڑھی والوں پر عرصہ حیات مزید تنگ کردیا ہے، مذکور ان کی جانب سے دکانداروں کو پرائس کنٹرول کے نام پربلیک میل کرنا عروج پر پہنچ چکا ہے، شہری، سماجی، تجارتی حلقوں کی جانب سے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کی کرپشن پر شدید احتجاج کرتے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ سے علی ناصر کمال اور اسکی ٹیم نے دونوں اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔