پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں میں متنازعہ قانون لاگو کرنے کیلئے سرگرم
ملتان(نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس ایمر جنسی کے باوجود پنجاب حکومت متنازعہ ایم ٹی آئی قانون سرکاری ہسپتالوں پر لاگو کرنے کیلئے سرگرم ہو گئی تفصیل کیمطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت چند روز قبل میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کے تحت پروونشل پالیسی بورڈ کیلئے ممبران کے انتخاب کے عمل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
صحت صحت کا انتخاب کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے چئیر مین ڈاکٹر خضر حیات،ڈاکٹر فاران اسلم،پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر پروفیسر مسعودالروف ہراج،پائینرز یونٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہد راو،ریفارمرز کے چئیر مین ڈاکٹر میاں عدنان اور ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر زاہد سرفراز کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے کسی بھی اقدام سے باز رہے اگر کورونا ایمرجنسی کے دوران کالے قانون ایم ٹی آئی کو سرکاری ہسپتالوں پر لاگو کیا گیا تو پھر تمام تر حالات ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔