رواں مالی سال بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 75کروڑ سے زائد جرمانہ

  رواں مالی سال بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 75کروڑ سے زائد جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں رواں مالی سال2019-20ء کے دوران31ہزار724بجلی چورپکڑلئے۔44 کروڑ 43لاکھ69ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر75کروڑ روپے سے زائدجرمانہ عائد کیا گیا۔40کروڑروپے سے زائد جرمانہ وصول کرکے خزانے میں جمع۔ 7ہزار 681 مقدمات درج ہوئے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی زیر نگرانی آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز، ا(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

ایس ڈی اوز اور سٹاف پر مشتمل ٹیموں کی جانب سے میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف دن اور رات میں بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔یکم جولائی 2019ء سے 21مئی 2020ء کے دوران ملتان میں 4ہزار839گھریلو، کمرشل، صنعتی،ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز صارفین کو82لاکھ70ہزاریونٹس چوری کرنے پر16کروڑ37 روپے جرمانہ عائدکیا گیااورایک ہزار463مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان میں 4ہزار466صارفین کو56لاکھ89ہزاریونٹس چوری کرنے پر7کروڑ97لاکھ روپے جرمانہ او رایک ہزار974مقدمات درج، وہاڑی میں 2ہزار817صارفین کو43لاکھ58ہزاریونٹس چوری کرنے پر6کروڑ72لاکھ روپے جرمانہ اور714مقدمات درج،بہاولپور میں 2ہزار244صارفین کو36لاکھ33ہزاریونٹس چوری کرنے پر6کروڑ71لاکھ روپے جرمانہ اور576ایف آئی آرز درج، ساہیوال میں 3ہزار686بجلی چوروں کو50لاکھ19ہزاریونٹس چوری کرنے پر8کروڑ38لاکھ روپے جرمانہ اور869 مقدمات درج،رحیم یار خان میں 3ہزار880صارفین کو39لاکھ51ہزاریونٹس چوری کرنے پر6کروڑ76لاکھ روپے جرمانہ اورایک ہزار10 مقدمات درج، مظفر گڑھ میں 3ہزار860بجلی چوروں کو 50لاکھ 81ہزاریونٹس چوری کرنے پر8کروڑ37لاکھ روپے جرمانہ اور356ایف آئی آرز درج، بہاولنگر میں 2ہزار63 صارفین کو24لاکھ27ہزاریونٹس چوری کرنے پر4کروڑ14لاکھ روپے جرمانہ اور381 مقدمات درج جبکہ خانیوال میں 3ہزار869گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل، صنعتی اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو59لاکھ36ہزاریونٹس چوری کرنے پر9کروڑ95لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیااور338ایف آئی آرز درج ہوئیں۔
جرمانہ