56ارب کا خصوصی پیکج منظور، کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کریں گے: سید فخر امام

    56ارب کا خصوصی پیکج منظور، کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کریں گے: سید فخر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کہا ہے کہ حکومت کاشتکار کو ہر سہولت دینے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہی فہے اور اسی سلسلہ میں 56 ارب روپے کا خصوصی زرعی پیکج منظور کیا گیا ہے جس کا ریلیف اس خریف کی فصل میں کسان کو ملے گا کھاد اور یوریا پر کسان کو اس ریلیف پیکج کے تحت سبسٹڈی دی جائے گی اس سے کھاد کی جو بوری 3425 کی ہے وہ 2500 (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

اور جو یوریا 1643 روپے کی ہے وہ 1400 میں کسان کو ملے گی، کورونا کے بعد ٹڈی دل دوسری بڑی عالمی وبا ہے جس سے پوری دنیا پریشان ہے اس نے پاکستان کی فصلوں کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش رہائش پذیر بچوں میں عید تحائف تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم اور ان کی ٹیم کے اراکین ملک محمد یوسف، محمد سہیل، وقاص مرید انصاری، احمد ندیم انصاری، ملک شاہد یوسف، محمد عمران یوسف، ارسلان سرفراز، علی رضا مرزا، جاوید اقبال موجود تھے، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان کے آفیسرز سید اعجاز رضا اور راؤنوید مختار نے ادارے کے کام کے حوالے سے بریفنگ دی، وفاقی وزیر سید فخر امام نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے کام کو سراہا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید فخر امام نے کہا کہ جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ایمرجنسی لوکولسٹ کے لئے ڈکلئیر کی تھی اور این ڈی ایم اے کے سربراہ کو یہ زمہ داری سونپ دی تھی کہ وہ انچارج ہونگے ان کی 170 ٹیمیں بن گئی تھی جو گراو?نڈ میں کام کر رہی ہیں 9 ہزار پاک آرمی کے جوانوں کے ساتھ ساتھ پاک آرمی کے 5 ہیلی کاپٹر بھی اس میں کام کر رہے ہیں، جبکہ ہمارے ادارے کے 31 ماہرین و آفیسران ان کی معاونت کر رہے ہیں، چائنہ نے ہمیشہ ہماری ہر مسئلے پر مدد کی ہے انہوں نے اپنی ماہرین کی ایک ٹیم بھی پاکستان بھیجی تھی جنہوں نے ہمیں ٹیکنیکل مدد فراہم کی اور چائنہ نے 3 لاکھ 75 ہزار کیمیکل دیا تھا سپرے کے لئے، انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب زراعت کے حوالے سے بڑی اہمیت رکھتا ہے گندم پاکستان کی اہم فصل ہے ہمیں گندم کے ساتھ ساتھ اپنی فصلوں کو نقصان سے بچانا ہے اور جن کسانوں کا نقصان ہوا ہے گورنمنٹ ان کے نقصان کا ازالہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ پچھلے سال گندم خریداری کا ہدف 42 لاکھ ٹن تھا مگر آٹا بحران کی وجہ سے اس دفعہ یہ حدف دوگنا رکھا گیا ہے جس میں ہم نے اب تک پنجاب نے اپنا 90 فیصد ٹارگٹ پورا کر لیا ہے سندھ نے 83 فیصد ٹارگٹ پورا کر لیا ہے، مزید بات کرتے ہوئے سید فخر امام نے کہا کہ انڈیا چائنہ لداخ بارڈر تنازعہ پر پاکستان کے ساتھ ساتھ عالمی برادری بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان ملکی سالمیت پر کبھی بھی آنچ نہیں آنے دے گا، انڈیا کشمیری بہن بھائیوں پر ظلم کر رہا ہے جس کی تاریخ میں شاید ہی کوئی مثال ملے،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھے گا، آخر میں انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں کے ساتھ عید کیک کاٹا اور عید تحائف تقسیم کئے۔
فخرامام