31مئی کوانسداد تمباکو نوشی کاعالمی دن

  31مئی کوانسداد تمباکو نوشی کاعالمی دن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن 31مئی کو منایا جائے گا اس دن کو منانے کا مقصد تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ تمباکو کے مضر اثرات سے عوام کو آگاہی فراہم کی جاسکے۔

سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملہ پرتشدد،ایم ٹی آئی ایکٹ لاگوکرنے کامعاملہ، پی ایم اے وفدکی چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی ہیلتھ سے ملاقات، مختلف امورپربات چیت
ملتان(نمائندہ خصوصی) پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات،ایم ٹی آئی ایکٹ لاگو کرنے کا معاملہ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی چئیر مین (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

سٹینڈنگ کمیٹی ہیلتھ سے ملاقات،ڈاکٹروں کے لئے سیکیورٹی بل جلد منظور کروانے اور ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کو رکوانے سے متعلق بات چیت،تفصیل کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں آئے روز مریضوں کے لواحقین کی جانب سے ڈاکٹروں پر بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے پی ایم اے کے وفد نے چئیر مین سٹینڈنگ کمیٹی ہیلتھ ڈاکٹر افضل سے ملاقات کی اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے انہیں بتایا کہ آئے روز سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں پر تشدد معمول بنتا جا رہا ہے ایسے میں کام طبی عملہ شدید عدم تحفظ کا شکار ہو چکا ہے لہذا فوری طور پر ڈاکٹروں کے لئے سیکیورٹی بل جو کہ پچھلے 1 سال سے زیر التوا ہے اسمبلی سے منظور کروا کر اسکا نفاذ کیا جائے،ادھر ایم ٹی آئی ایکٹ جس کا معاملہ عدالت میں ہے حکومت ایک مرتبہ پھر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر کورونا ایمرجنسی کے دوران اسکا نفاذ کرنے کی تیاریاں مکمل کر چکی ہے،ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات سے باز رہے نہیں تو کورونا ایمرجنسی کے دوران تمام تر حالات کی زمہ داری حکومت پر ہو گی۔وفد میں ڈاکٹر طارق وقار،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر و دیگر شامل تھے۔
بات چیت