کراچی، تباہ ہونیوالے طیارے کے ملبے کی منتقلی کا عمل شروع

      کراچی، تباہ ہونیوالے طیارے کے ملبے کی منتقلی کا عمل شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)کراچی میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے ملبے کی منتقلی کا عمل شروع ہوگیا۔حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے ملبے کی منتقلی کیلئے پاک فضائیہ، سول ایوی ایشن (سی اے اے) اور پی آئی اے انجینئرنگ، ٹیکنیکل گراونڈ سپورٹ کا سٹاف موجود ہے۔ذرائع کے مطابق تباہ شدہ طیارے کے کیبن، ٹیل(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

اور دیگر حصوں کو منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ طیارے کے انجن اور لینڈنگ گیئرز کی منتقلی چند روز بعد ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے اہم آلات کی جائے حادثے سے منتقلی تحقیقاتی ٹیموں کے کام کی وجہ سے روکی گئی تھی۔
طیارے کا ملبہ