میپکوریجن، لائن سٹاف کیلئے ٹریننگ کانیا سلسلہ شروع کرنیکا فیصلہ

میپکوریجن، لائن سٹاف کیلئے ٹریننگ کانیا سلسلہ شروع کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) وفاقی سیکرٹری برائے پاور ڈویڑن عرفان علی نے کہا ہے کہ میپکو سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ میپکو ریجن میں لائن سٹاف کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے نہ صرف ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کیاجارہاہے بلکہ لائن سٹاف کو جدید نوعیت کی ٹی اینڈ پی بھی فراہم کی جارہی ہے۔ ملکی حالات میں بہتری آتے ہی میپکو ریجن کے لائن سٹاف کے لئے ٹریننگ کا ایک نیا سلسلہ شروع کیاجائیگا جس میں سپروائزری (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

و لائن سٹاف کو فیلڈ میں ایس او پی کے تحت کام کرنے، ٹی اینڈ پی کا بھرپور طریقے سے استعمال کرنے اور قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ترغیب دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لائن سٹاف کی کوتاہی اور آلات کا استعمال نہ کرنے کے باعث جان لیوا حادثات رونما ہورہے ہیں۔سیکرٹری پاور ڈویڑن نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کو ہدایت کی ہے کہ فیلڈ میں لائن سٹاف کے ٹی اینڈ پی کے استعمال اور حالات کی نگرانی کی جائے اور لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ٹی اینڈ پی کے استعمال کا پابند کیاجائے۔
سلسل